سیالکوٹ جلسہ کی اجازت نہ دینا حکومت کی بوکھلاہٹ کا کھلا ثبوت ہے :طاہر رشید خاں
جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف اوورسیز پاکستانیز و پاک عرب بزنس فورم جدہ سعودی عرب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حاجی رانا طاہر رشید خاں نے کہا ہے کہ سیالکوٹ جلسہ کی اجازت نہ دینا حکومت کی بوکھلاہٹ کا کھلا ثبوت ہے پی ٹی آئی کی عوامی مقبولیت کے خائف موجودہ حکومت ان انتقامی کاروائیوں پر اتر آئی ہے عمران خا ن کو ایک گہری بیرونی سازش کے تحت اقتدار سے الگ کرنے والے پچھاوے پر مجبور ہیں اس ساز ش کے مہروں کو اپنا سیاسی مستقبل تاریک نظر آرہا ہے، اپنے ایک بیان میں حاجی رانا طاہر رشید خاں نے کہا کہ عمران خان کے جلسوں میں کوئی غیر جمہوری بات ہوئی نہ کارکنان نے جارحانہ رویہ کبھی اختیار کیا تمام جلسے پر امن فضاء میں ہوئے۔