• news

عمران خان اقلیتوں سے کتنے مخلص ہیںمسیحی برادری نے قلعی کھول دی: وسیم یعقوب

گکھڑمنڈی(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنمائوں وسیم یعقوب بٹ سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی گکھڑ ، سابق کونسلرز عبدالرزاق بٹ ، رفاقت علی پپو آرائیں ، عاصم حسین باجوہ اور مسلم لیگی نوجوان رہنما حافظ عثمان سندھو نے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ عمران خان اقلیتوں کے ساتھ کتنے مخلص ہیں اس کی قلعی سیالکوٹ کی مسیحی برادری نے کھول دی۔ ہم مغربی جمہوری دنیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے ممالک میں  پی ٹی آئی سربراہ کی سرگرمیوں کا نوٹس لے اوور سیز پاکستانیوں کو ذہن میں رکھنا چاہیئے کہ وہ جس نام نہاد کو اپنا رہبر سمجھ رہے ہیں وہ ان کا راہزن ہے جس نے ان کے وطن کو تقسیم کر کہ رکھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ عملاََ عمران نیازی نے پاکستان کو دو پاکستان میں تقسیم کر دیا ہے اور اپنے دور حکو مت میں ریاست پاکستان کے اندر ایک اپنی ریاست قائم کرنے کیلئے حقیقی ریاستِ پاکستان کے وسائل کو استعمال کیا۔انہوں نے کہاجھوٹ ، منافقت ، درو گوئی اور ڈس انفارمیشن کی ہنڈیہ بار بار نہیں چڑھتی یہ محب وطن اور قوم پرست پاکستانیوں کیلئے مقام فکر ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن