نارنگ منڈی:قوم سے وعدے کرنے والے مسلم لیگ ن کے رہنما غائب
نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)قوم سے وعدے کرنے والے مسلم لیگ ن کے رہنما غائب مہنگائی سے لوگ تنگ ٹرانسپورٹرز حضرات نے کرایوں میں اضافہ کر دیا مرغی کا گوشت 550روپے میں فروخت ہو رہا ہے کوئی پرسان حال نہیں عام آدمی کہاں جائے انتظامیہ لمبی تان کر سو گئی شہریوں کا شدید احتجاج نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق نارنگ شہر اور گردونواح میں بھی مہنگائی کا پارہ ہائی ہو چکا غریب کے لئے مرغی کا گوشت بھی پہنچ سے باہر جو 550روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے دہی ایک سو چالیس روپے فی کلوسبزی پھلوں کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے یوٹیلیٹی سٹور سے روزمرہ کی اشیاء ضروریہ غائب نرخ بھی بڑھا دئے گے مہنگائی کے ساتھ ساتھ خودساختہ مہنگائی کا جن بھی بے قابو ہو چکا انتظامیہ ٹھنڈے کمروں میں لمبی تان کر سو گئی شہریوں کا کہنا تھا مسلم لیگ ن کے رہنما جو عمران خان کی حکومت پر تنقید کرتے رہے آج کہیں نظر نہیں آرہے بلکہ لندن یاترا پر روانہ ہو چکے ٹرانسپورٹر زحضرات نے نارنگ سے نارنگ موڑ جو بمشکل دو کلومیٹر ہے کا کرایہ تیس روپے جبکہ نارنگ سے مریدکے کا کرایہ ستر روپے کر دیا گیا ہے پورے ملک سے مہنگائی کا چند دنوں میں خاتمہ کرنے والے اب میدان میں آئیں اور عوام کوجواب دیں افسران ٹھنڈے کمروں سے باہر نکلیں اور خودساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیازسخت کاروائی کریں۔