شہباز اور حمزہ شہباز اپنے خلاف دائر کرپشن کیسز پر اثر انداز ہورہے ہیں: ناصر محمود واہگہ
اجنیانوالہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے سابق تحصیل نائب صدر چوہدری ناصر محمود واہگہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز اپنے خلاف دائر کرپشن کیسز پر اثر انداز ہورہے ہیں احتساب اداروں کو دبائو میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے وفاق اور پنجاب میں اقتدار ایسے کرپٹ افراد کو سونپ دیا گیا ہے جن پر فرد جرم عائد ہونے والی تھی جو انکے اقتدار میں آنے کے بعد رک چکی ہے، اپنے ایک بیان میں چوہدری ناصر محمود واہگہ نے کہا کہ ملک و بدترین حالات کا سامنا ہے عوام مہنگائی کے ہاتھوں پریشان حال ہیں اور موجودہ حکمران اپنی نااہلی سے رہی سہی کسر پوری کررہے ہیں انہیں ملک و قوم کی بہتری سے کوئی سروکار نہیں۔