مسلم حکمرانوں کی مصلحت پسندی نے کشمیر اورفلسطین کومسلمانوں کیلئے مقتل گاہ بنادیا : شیخ عاصم مظہر
جھبراں (نامہ نگار)معروف سیاسی سماجی شخصیت شیخ عاصم مظہر نے کہا ہے کہ مسلم حکمرانوں کی مصلحت پسندی نے کشمیر اورفلسطین کومسلمانوں کیلئے مقتل گاہ بنادیا باری باری اسلامی ملکوں میں مہم جوئی مسلم حکمرانوں کوجھنجوڑنے کیلئے کافی ہے مگروہ گہری نیند سے بیدارہونے کیلئے تیار نہیں ہیں، کشمیر ،فلسطین ،بھارت اور شام میں صبح وشام مسلمانوں کا کشت وخون عالمی ضمیر کے کردارپرایک بڑاسوالیہ نشان ہے مسلمان ممالک متحد ہوتے تو دنیاکی کوئی طاقت مسلمانوں کو محکوم بنانے کی جرات نہ کرتی ، اپنے ایک بیان میں شیخ عاصم مظہر نے کہا کہ فلسطین ،جموں وکشمیر،برمااورشام میں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے جس کے خلاف مسلما ن ممالک کو متحد ہو کر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا۔