عمران خان جلسوں کے ذریعے نوجوانوں میں غیر مہذب زبان کو فروغ دے رہے ہیں: میاں امجد ہیرو
فیروزوٹواں(نمائندہ خصوصی )آٹو مکینک ایسوسی ایشن کے صدر میاں امجد ہیرو نے کہا ہے کہ عمران خان جلسوں کے ذریعے نوجوانوں میں غیر مہذب زبان کو فروغ دے رہے ہیں،پی ٹی آئی نوجوان نسل میں انتشار پھیلانے اور غیرمہذب زبان کے استعمال کے فروغ سے گریز کرے، آزادی اظہار رائے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ امن وامان کی صورتحال کو خراب کیا جائے، تحریک انصاف جلسوں کا حق رکھتی ہے مگر جمہوری و اخلاقی اقدار کا جنازہ نکالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ، اپنے ایک بیان میں میاں امجد ہیرو نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کارکنوں کو سیالکوٹ چرچ گرائونڈ میں مدعو کیا اور اقلیتی علاقے کے قریب قابل اعتراض زبان کا استعمال کیاجن کی جنتی مذمت کی جائے کم ہے، کسی کو پاکستان کی سلامتی کوخطرے میں ڈالنے کی کوئی کوشش نہیں کرنی چاہئے۔