سینئرز بولتے وقت جونیئرز کے جذبات کا خیال رکھیں:عروہ حسین
لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ عروہ حسین نے سینئر اداکار اعجاز اسلم کی جانب سے اپنے حوالے سے سنی سنائی باتوں کو ٹی وی سکرین پر کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سینئرز کو سمجھنا چاہیے کہ ان کی چھوٹی غلط بات بھی جونیئرز کی ذہنی صحت اور کیریئر کو خراب کر سکتی ہے۔ وہ اپنے تمام سینئرزکی عزت کرتی ہیں اور ساتھ ہی وہ ان کی رائے کا احترام بھی کرتی ہیں، تاہم وہ یہ بھی امید رکھتی ہیں کہ سینئرز کو بھی بولتے وقت جونیئرز کے جذبات، احساسات اور کام کا خیال رکھنا چاہیے۔بعدازاں اعجاز اسلم نے وضاحتی بیان میں کہا کہ وہ اپنے تمام فنکار ساتھیوں کی عزت کرتے ہیں اور ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر شائع کیا گیا ہے۔