• news

گانے کو اہمیت نہ دینے پر بھارتی مداح نے علی ظفر سے معافی مانگ لی

لاہور(کلچرل رپورٹر) گلوکار و اداکار علی ظفرکے ایک گانے کو اہمیت نہ دینے پر علی ظفر سے معافی مانگ لی ہے۔ علی ظفر پاکستان کے معروف ترین گلوکار ہیں اور صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں ان کے مداح موجود ہیں۔ بھارت میں ہی موجود ایک پرستار نے ان کے ایک گانے کو اہمیت نہ دینے پر علی ظفر سے معافی مانگ لی ہے۔میشا پوروال ایک سوشل میڈیا اسٹریٹیجسٹ اور کانٹینٹ رائٹر ہیں جن کا تعلق بھارت سے ہے۔انہوں نے علی ظفر کے نام ایک ٹویٹر پیغام جاری کیا ہے۔علی ظفر کو مخاطب کرتے ہوئے میشا پوروال نے لکھا، پیارے علی ظفر میں 90 کی دہائی میں صرف ایک بچی تھی، میں معذرت خواہ ہوں کہ آپ کے گانے دل جھوم جھوم کو وہ پیار نہ دے سکی جس کا وہ حق دار تھا۔علی ظفر نے اپنی بھارتی پرستار کے بیان کو سراہتے ہوئے کہا، کوئی بات نہیں ابھی بھی بہت دیر نہیں ہوئی۔خیال رہے کہ دل جھوم جھوم 2011 میں یش راج فلمز کی جانب سے ریلیز کیا گیا تھا جو علی ظفر کے یادگار گیتوں میں سے ایک ہے۔

ای پیپر-دی نیشن