• news

عمران صا حب جھوٹ ، بولنے ، دھمکی اور گا لی دینے سے حقیت نہیں چھپتی : مریم اورنگزیب


 اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران صاحب جھوٹ بولنے ، دھمکی اور گالی دینے سے حقیقت نہیں چھپتی ،عوام سب جانتے ہیں ،اپنے مجرم کو پہچانتے ہیں ۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ عوام سب جانتے ہیں اپنے مجرم کو پہچانتے ہیں ،عمران صاحب جھوٹ بولنے سے ، دھمکی دینے سے ، گالی دینے سے حقیقت نہیں چھپتی ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ عوام سب جانتی ہے اصل معاشی تباہی ،بے روزگاری بھوک کا مجرم عمران صاحب ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن