فوجی فرٹیلائزر : کمپنی کو 6.24 ارب روپے منافع
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈکو 2022 ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران 6.24 ارب روپے خالص آمدن ہوئی ہے، اس عرصہ کیلئے کمپنی کی فی حصص آمدنی 4.90روپے رہی ہے۔ ایف ایف سی بورڈ آف ڈائریکٹر ز کی جانب سے منظور کردہ مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال کے اس عرصہ کے مقابلہ میں جنور ی تامارچ 2022 ء کے دوران کمپنی کے منافع میں 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تین ماہ کیلئے ایف ایف سی کا بعد از ٹیکس منافع 6.24 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ رپورٹ کے مطابق اس عرصہ کے دوران کمپنی کی یوریا کھاد کی پیداوار 635 ہزار ٹن جبکہ فروخت 631 ہزار ٹن رہی ۔ ایف ایف سی حکام نے جنوری تامارچ 2022 ء کیلئے اپنے حصہ داروں کو 3.70 روپے فی حصص وسط مدتی پہلے ڈیوڈنڈ کی بھی منظوری دی ہے۔