موجودہ حکمرانوں سے مہنگائی کنٹرول نہیں ہورہی ہے:احمد معین سندھو
اجنیانوالہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی رہنمائوں چوہدری احمد معین سندھو اور چوہدری منعم ضیاء سندھو نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں سے مہنگائی کنٹرول ہورہی ہے نہ ہی انہیں عوامی محرومیوں کا احساس ہے پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدار میں معیشت بکی حالت بہتر کی ، عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی اورعام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنے کی خاطر موثر و مربوط اقدامات اٹھائے جنہیں سبوتاژ کر کے موجودہ حکومت نے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے، صحافیوں سے مشترکہ گفتگو کرتے ان رہنمائوں نے کہا کہ خود کو عوام کا خادم کہنے والے آج بری طرح ایکسپوز ہوچکے ہیں ان سے عوام نے خدمت کی امیدیں ترک کردی ہیں شہباز شریف کی ترجیحات بتا رہی ہیں کہ انہیں قومی امور سے زیادہ اپنے مفرور بھائی کے کیسز نمٹانے میں دلچسپی ہے۔