• news

ڈپٹی کمشنر ننکانہ کی زیر صدارت ریونیو ریکوری کے حوالے سے اجلاس

ننکانہ صاحب (نامہ نگار+ نامہ نگار خصوصی) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب زاہد پرویز وڑائچ کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ریونیو ریکوری کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا ، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جنت حسین نیکوکارا ، اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ زینب طاہر ، اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ رانا اورنگزیب ، اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل ڈاکٹر مبارک رضا ، ریونیو افسروں سمیت اراضی ریکارڈ سنٹر ز کے افسروں نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جنت حسین نیکوکارا نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ کوبریفنگ دیتے بتایا کہ تحصیل ننکانہ میں 80 فیصد، سانگلہ ہل میں 90 فیصد ‘شاہکوٹ میں 100 فیصد ڈیجیٹل گرداوری کے عمل کو مکمل کیا جاچکاہے جس پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ زاہد پرویز وڑائچ نے ڈیجیٹل گرداوری کے عمل کو سوفیصد مکمل کرنے پر اے سی شاہکوٹ ڈاکٹر اورنگزیب کو شاباش دی۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب زاہد پرویز وڑائچ نے اس موقع پر ریونیو افسروں کو ہدایت کی کہ ڈیجیٹل گرداوری کے عمل کو 31 مئی تک مکمل کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرایا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن