چین: روئی کی برآمدات 168 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں
اسلام آباد (نامہ نگار) رواں سال 2022 ء کی پہلی سہ ماہی میںچین کو روئی کی برآمدات 168 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔ جنرل ایڈمنسٹر یشن آف کسٹمز چائنہ کی رپورٹ کے مطابق جنوری تامارچ 2022 ء کے دوران پاکستان سے 168 ملین ڈالر مالیت کی روئی درآمد کی گئی ہے جبکہ سوتی دھاگہ کی چین کو برآمدات بھی اس عرصہ کے دوران 166.30 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہیں ۔ جنوری تامارچ 2022 ء میں چین نے پاکستان سے 51147.28 ٹن سوتی دھاگہ درآمد کیا ہے۔ پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی نے کہا کہ پاکستان میں کپاس کے کاشتکاروں اور روئی و سوتی دھاگہ کے برآمد کنندگان کو چین سے اچھی قیمت مل رہی ہے جس کی وجہ سے برآمدات کے فروغ میں مدد ملی ۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال روئی کی فی من قیمت 5500 روپے رہی تھی جبکہ رواں سال اس کی قیمت 8000 روپے فی من تک بڑھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹیکسٹائل کاشعبہ تیزی سے ترقی کررہاہے۔