• news

ایف آئی اے نوٹس کیخلاف صحافی کی والدہ کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے نمٹا دی 

اسلام (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ  اینکر سمیع ابراہیم کو ایف آئی اے نوٹس کے خلاف ان کی والدہ کی طرف سے دائر درخواست نمٹا دی۔ وکیل ایف آئی اے نے  کہا کہ متاثرہ شخص کی جانب سے پٹیشن داخل نہیں کرائی گئی اس لیے قابل سماعت نہیں، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ سمیع ابراہیم کو انکوائری میں شامل ہونے کی ہدایت کی جائے، ان کی وڈیوز کا ٹرانسکرپٹ میرے پاس موجود ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پیکا کے تحت کارروائی کے دوران پی ایف یو جے کے ارکان کو بھی آگاہ کر دیں کہ کیا الزامات ہیں، عدالت نے پہلے ہی صحافیوں کے حوالے سے احکامات جاری کیے ہیں کہ جرنلسٹ باڈیز کو آگاہ کریں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اگر کوئی کسی کے بارے میں کچھ غلط کہتا ہے تو پی ایف یو جے اسے ڈیفنڈ تو نہیں کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن