• news

شہباز گل کار حادثہ کیس میں  ملوث ملزم کی ضمانت منظور

 حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) تحریک انصاف کے راہنما شہباز گل کے کار حادثہ کیس میں ملوث ملزم کی ضمانت منظور ہو گئی۔ ملزم وجاہت نے کالیکی کے قریب موٹر وے پر شہباز گل کی گاڑی کو پیچھے سے ہٹ کیا تھا۔ جس کے نتیجہ میں شہباز گل کی گاڑی الٹنے سے شہباز گل سمیت تین افراد ذخمی ہوئے تھے۔ اور شہباز گل کے ساتھی جابر علی کی مدعیت میں پولیس تھانہ کالیکی میں مقدمہ درج کروایا گیا تھا جس میں جابر علی نے الزام عائد کیا تھا کہ گاڑی کو ہمیں جان سے مارنے کی نیت سے دانستہ طور پر ہٹ کیا گیا۔ علاقہ مجسٹریٹ/ سول جج عتیق الرحمن نے دلائل سننے کے بعد ملزم وجاہت علی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم صادر کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن