عمران خان کی مصروفیت،تحریک انصاف کا پرسوں کا چکوال میں جلسہ منسوخ
چکوال(آئی این پی) پارٹی چیئرمین عمران خان کی مصروفیت کے باعث تحریک انصاف نے 19 مئی کا جلسہ منسوخ کردیا۔پی ٹی آئی کے ایم پی اے یاسر ہمایوں نے پارٹی کا 19 مئی کو ہونے والا جلسہ منسوخ کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھاکہ عمران خان کی مصروفیات کی وجہ سے جلسہ منسوخ کیاگیا۔