• news

لاہور میں عمران  خان کی  رہائش گاہ پر سخت سکیورٹی انتظامات


لاہور (نامہ نگار) پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عمران خان کی لاہور میں رہائش گاہ زمان پارک میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کررکھے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی جانب سے جان کا خطرہ لاحق ہونے کے بیانات پر پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہور میں رہائش گاہ زمان پارک میں سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دئیے ہیں ۔ عمران خان کی رہائش گاہ پر سکیورٹی ڈویژن اور ایلیٹ فورس کے 20جوان تعینات ہیں جبکہ ان کی رہائش گاہ سے ملحقہ سڑکوں پر بھی پولیس گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور تھانہ ریس کورس کی گاڑی کے علاوہ ڈولفن و پیرو فورس کے جوان بھی وہاں تعینات ہیں جبکہ  کینال روڈ سے عمران کے گھر کی جانب آنے والی سڑک پر لوہے کا بیرئیر لگا کر پولیس چیک پوسٹ بدستور قائم ہے۔ علاوہ ازیں عمران خان کی لاہور آمد پر پولیس نے ان کی سکیورٹی کے لئے خصوصی سکیورٹی پلان تیار کیا ہے۔ جب وہ لاہور اپنی رہائش گاہ میں موجود ہوتے ہیں تو اس پلان کے مطابق ان کی رہائش گاہ اور علاقے کی سکیورٹی مزید سخت اور نفری بڑھا دی جاتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن