• news

پیپلزپارٹی چاہتی ہے حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے: رہنما پی پی


لاہور (نامہ نگار) پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے، پیپلزپارٹی چاہتی ہے پٹرول کی سبسڈی واپس نہیں لینی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سینئر نائب صدر رانا فاروق سعید اور سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے وسطی پنجاب سیکرٹریٹ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسلم گل، ثمینہ خالد گھرکی، عثمان ملک، ثمینہ پگانوالہ، رانا عرفان، چودھری اختر، آصف بشیر بھاگٹ، اعجاز سمہ، بیرسٹر عامر، فیصل میر، ارشد جٹ، چودھری اشرف، رائے شاہجہان بھٹی، میاں اظہر حسن ڈار، چودھری سعید اقبال، افنان بٹ، علامہ یوسف اعوان، الطاف قریشی، خان آصف خان، عاصم محمود بھٹی، ڈاکٹر جاوید جان، محسن ملہی، موسیٰ کھوکھر، خرم لطیف کھوسہ، نذر عباس، طیب چٹھہ بھی موجود تھے۔ رانا فاروق سعید نے کہا کہ اتحادی جماعتوں نے ملکر جنگ لڑی ہے، الیکشن تک اکٹھے رہیں گے۔ پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے اجلاس میں پیش پاس ہونے والی متفقہ قرارداد پڑھ کر سنائی جس میں کہا گیا کہ عمران خان کی حکومت کے خاتمہ کا سہرا آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے سر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی الیکشن کے لیے سو فیصد تیار ہے، پیپلز پارٹی کا بیانیہ تھا کہ عوام کے زور پر عمران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔ بلاول بھٹو سے درخواست کریں گے وہ پنجاب میں جلسے کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں جلد بہتری نظر آئے گی۔ دوسری طرف پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹریز اطلاعات کا انفارمیشن سیکرٹری وسطی پنجاب شہزاد سعید چیمہ کی زیر صدارت اجلاس گزشتہ روز سنٹرل سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا۔ جس میں عقیلہ یوسف، ناصرہ کفیل، وسیم شہاب الدین، نسیم صابر، بشارت بشی، نادیہ شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں صدر پیپلز پارٹی وویمن ونگ پنجاب کو انفارمیشن ونگ اوروویمن ونگ کی نامکمل تنظیموں کی تفصیلات فراہم کرنے، سیکرٹری انفارمیشن سپورٹس ونگ وسطی پنجاب ناصرہ کفیل کو سپورٹس کیلنڈر بنانے جبکہ وسیم شہاب الدین کواقلیتی ونگ وسطی پنجاب کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن