• news

کیلاش قبیلے کا سالانہ تہوار چلم جوش رسومات کے بعد ختم

پشاور (اے پی پی) قدیم ترین تہذیب و ثقافت کی امین اور کیلاشی مذہب کے حامل قبیلے کا سالانہ مذہبی تہوار چلم جوش (جوشی) تہوار اپنی تمام تر رسومات کے بعد وادی بمبوریت میں اختتام پذیر ہوگیا۔ آخری روز نوجوان جوڑوں کے مابین روایتی شادی بیاہ کی رسومات بھی ادا کی گئیں۔ اختتامی تقریب پر وزیراعلی کے مشیر برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے شرکت کی۔ فیسٹیول کی دلچسپ بات ملائیشیا سے آیا بائیکرز گروپ تھا جنہوں نے خیبرپی کے کے مختلف سیاحتی مقامات کا دورہ کرنے کے بعد چلم جوشی فیسٹیول کا رخ کیا اور حسین وادیوں سے گزرتے ہوئے کیلاش پہنچے۔ چلم جوش فیسٹیول کے آخری روز گھونا جوشی سمیت دیگر رسومات اور روایتی و ثقافتی رقص کیا گیا جس میں کیلاش کی تینوں وادیوں بریر، رمبور اور بمبوریت سے کیلاشی ایک جگہ جمع ہوئے اور خوشیاں منائیں۔

ای پیپر-دی نیشن