تحریک انصاف کے دور میں 55 لاکھ افراد کو ملازمتیں دیں: فرخ حبیب کا دعویٰ
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) سابق وزیر مملکت اور تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک فرخ حبیب نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے دور میں 55 لاکھ لوگوں کو نوکریاں دی گئی ہیں۔ اتوار کو فیصل آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی اجتماع تھا۔ ملک کو تماشہ بنا کے رکھ دیا ہے۔ اب اس ملک میں قاتل وزیر داخلہ ہوں گے؟۔ اْنہوں نے دعویٰ کیا کہ راجہ ریاض کو ٹکٹ دینے کی مخالفت کی تھی مگر وہ تو عمران خان کے پاؤں میں بیٹھا ہوا تھا۔ سابق وزیر مملکت چوہدری عابد شیر علی پاکستان میں آئیں اْنہیں خوش آمدیدکہوں گا۔ دیر آئے درست آئے وہ خود ہی باہر بھاگے تھے۔ اب آئیں پھر انکا مقابلہ کرونگا۔ جتنا انتخاب میں تاخیر کر رہے ہیں اتنا ہی ملک کا نقصان ہورہا ہے۔ ہمارے منصوبوں پر وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل تعریف کر رہے ہیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اْنہوں نے کہاکہ پاکستان کو استحکام کے لئے ووٹ کا حق دینا ہو گا۔ آج ڈالر 195 کا ہوگیا ہے ملکی معیشت رک گئی ہے۔ یہ لندن میں چار چار دن کیا کرنے گئے ہیں۔ الیکشن کمشن پر اعتماد نہیں ہے جو لوٹے سامنے آئے کیا الیکشن کمیشن کا کام نہیں تھا اس پر ایکشن لیتا؟۔ الیکشن کمشن اپنی حرکات سے بتا رہا ہے کہ جانبدار ہے۔ پنجاب میں میاں حمزہ شہباز کو ووٹ دینے والوں کے خلاف فیصلہ کی تاخیر کی جا رہی ہے۔