• news

5600 ارب روپے بجٹ خسارہ ہونے جا رہا ہے: اسحاق ڈار 


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ حکومت کو پٹرولیم مصنوعات پر 350 ارب روپے کی سبسڈی دینا پڑے گی۔ نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ خان صاحب تباہی کر کے چلے گئے۔ اب اسے ٹھیک کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قیمت بڑھانے کی بجائے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت دس روپے کم کر دی۔ سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں دگنی ہو چکی ہیں‘ اب ملکی تاریخ میں 5600 ارب روپے کا وفاقی بجٹ خسارہ ہونے جا رہا ہے۔
اسحاق ڈار

ای پیپر-دی نیشن