• news

گوجرانوالہ جلسہ حکومت کیخلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا:کاشف شہزاد

کامونکی(نمائندہ خصوصی)آج ہونیوالا پاکستان تحریک انصاف جلسہ پی ڈی ایم کی حکومت کیخلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا،تحصیل کامونکی سے وکلاء کی بڑی تعداد جلسہ میں شرکت کرکے اپنا حصہ ڈالے گی۔ان خیالات کا اظہار صدر انصاف لائرز فورم کامونکے و سابق جنرل سیکرٹری تحصیل بار ایسوسی ایشن چودھری کاشف شہزاد سندھو ایڈووکیٹ ،سابق صدر عارف گورائیہ ،چودھری ذوالقرنین ورک نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ باشعور عوام چیئرمین عمران خان کا تاریخ ساز استقبال کیلئے پرجوش ہیں اور آج ہونیوالا جلسہ گوجرانوالہ میں تاریخ رقم کریگا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان پوری دنیا میں ہر پاکستان کے دل کی آواز بن چکا ، تحریک انصاف آئندہ انتخابات میں کلین سویپ کرے گی۔اب اقتدار کی لڑائی نہیں پاکستان کی حقیقی آزادی و خودمختاری کی جنگ ہے اس جنگ میں ہر پاکستانی بڑھ چڑھ کر حصہ لے گا۔

ای پیپر-دی نیشن