• news

20 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوںکا دعویٰ جھوٹ کا پلندہ ہے:عبدالرحمن گجر

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگی رہنماء چوہدری عبدالرحمن گجر سابق ایم پی اے نے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر کی جانب سے حلقہ این اے 84 میں بیس ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کے دعوے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف کی حکومت آنے سے قبل گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ کا باقاعدہ افتتاح میاں محمد شہباز شریف نے کیا اسی طرح ریسکیو 1122 آفس نوکھر اور ڈائیلسز سنٹر کی منظوری بھی مسلم لیگی دور حکومت میں ہوئی تھی مگر یہ بڑی ڈھٹائی سے ان منصوبوں کو اپنے کھاتے میں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں سٹی نوشہرہ ورکاں میں ڈیڑھ ارب روپے کا سیوریج کا منصوبہ 65 دیہات میں سوئی گیس کی فراہمی اور علاقہ بھر میں سڑکوں کا جال حقیقت میں تو کہیں نظر نہیں آتا ان ٹکٹ ہولڈرز سے چار سالوں میں مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں بنی ہوئی سڑکوں کی مرمت تک نہیں ہو سکی مگر دعوے یہ اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کے کر رہے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن