اثاثہ جات ریفرنس، اسحاق ڈار کے دوبارہ دائمی وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد (وقائع نگار) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت نے سابق وزیر اسحق ڈار وغیرہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں اسحاق ڈار کے دوبارہ دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے شریک ملزمان کی بریت درخواستوں پر فیصلہ بھی سابق وزیر خزانہ کی گرفتاری کے بعد سماعت تک کیلئے مؤخر کر دیا۔ عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دوبارہ دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے شریک ملزمان کی بریت درخواستوں پر فیصلہ اسحق ڈار کی گرفتاری سے مشروط کر دیا اور حکم دیا کہ جب تک اسحق ڈار کو گرفتار کر کے عدالت پیش نہیں کیا جاتا ریفرنس کی کارروائی آگے نہیں بڑھے گی۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت اسحق ڈار کی گرفتاری تک ملتوی کر دی۔