الیکشن کمشن کا اجلاس، حلقہ بندی کے حوالے سے جاری کام کا جائزہ
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) الیکشن کمشن کا اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ہوا، اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمشن نے الیکشن کمشن کو حلقہ بندی کے حوالے سے جاری کام اور اب تک کی پیشرفت سے متعلق مکمل بریفنگ دی۔ اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمشن نے الیکشن کمشن کو حلقہ بندی کے حوالے سے جاری کام اور اب تک کی پیشرفت سے متعلق مکمل بریفنگ دی۔ الیکشن کمشن کوبتایا گیا کہ حلقہ بندی کمیٹیاں تمام قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقہ جات کی ابتدائی حلقہ بندی 25 مئی 2022ء کو الیکشنز ایکٹ 2017ء کی دفعہ 19 کے تحت الیکشن کمشن کو پیش کر دیں گی۔ ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت 30 دن کیلئے 29 مئی 2022ء سے 28جون 2022ء تک ہو گی۔ الیکشن کمشن نے حلقہ بندی کے حوالے سے اب تک کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ تمام کام میرٹ اور قانون کے مطابق الیکشن کمشن کے مقررہ کردہ شیڈول کے مطابق مکمل کیا جائے۔