• news

عمران کو عقل کی بات دیر سے سمجھ آئی اسی لئے پا رلیمنٹ سے نکا لے گئے: مریم نواز


اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کو عقل کی بات دیر سے سمجھ آئی، اسی لئے پارلیمنٹ سے نکالے گئے، عمران خان کی عقل میں آئین کی بات آ جاتی تو آدھی رات کو عدالت کے دروازے نہ کھلتے، عمران خان کو عقل کی بات سمجھ آتی تو عوام دشمن شرائط پر آنکھیں بند کر کے معاہدوں پر دستخط نہ کرتے، عمران صاحب کو عقل ہوتی تو معیشت تباہ، روزگار ختم اور تاریخی مہنگائی سے عوام کی سانس بند نہ ہوتی۔ امپورٹڈ ترجمان اپنے ریجیکٹڈ لیڈر کی مجروح انا کی تسکین کے لئے روز نت نئے جھوٹ بولتے ہیں۔ فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران صاحب کو عقل ہوتی تو آپ جیسے ادھارے ترجمان ہوتے؟ عمران صاحب میں عقل ہوتی تو فرح گوگی کے ذریعے کرپشن کرتے؟ توشہ خانہ کی قومی امانت میں خیانت کرتے؟، اپنے چار سال کے 20 ہزار ارب کے تاریخی قرض کی طرح جھوٹ بول کر اپنے گناہوں کا روز بوجھ بڑھاتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عملی طور پر آپ کی حکومت ختم ہو چکی ہے لیکن آپ ماننے کو ت

ای پیپر-دی نیشن