• news

زرداری اور فضل الرحمن کی سفارتخانے جاکر یو اے ای کے  صدر شیخ خلیفہ کے انتقال پر تعزیت


 اسلام آباد، لاہور (نمائندہ خصوصی+ خصوصی نامہ نگار) سابق صدر زرداری اور مولانا فضل الرحمن نے امارات کے سفارتخانہ میں سفیر سے ملاقات کر کے یو اے ای کے مرحوم صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے مرحوم شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے مخلص دوست تھے۔ فضل الرحمن نے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ مفتی ابرار احمد بھی موجود تھے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مرحوم پاکستان کے عظیم اور قابل فخر دوست تھے۔

ای پیپر-دی نیشن