پنجاب کے 15سیکر ٹری ، 6کمشنر تبدیل ، وفاق میں گریڈ 21کے 31افسروں کی ترقی
لاہور/ اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ صلاح الدین خان) پنجاب حکومت نے سول اور پولیس بیوروکریسی میں اکھاڑ بچھاڑ کر دی۔ پنجاب کے کمشنرز، سیکرٹریز، سمیت متعدد افسران کے تبادلے کردیئے۔ ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کو عہدے سے ہٹا دیا، احمد عزیز تارڑ کو ڈی جی آرکیالوجی تعینات کردیا۔ کمشنر لاہور کیپٹن عثمان کو ڈی جی ایل ڈی اے کا اضافی چارج دیدیا گیا، سیکرٹری مواصلات اسد اللہ خان کو سیکرٹری زراعت تعینات کردیا۔ سیکرٹری پی اینڈ ڈی مجاہد شیر دل کو سیکرٹری مواصلات تعینات کردیا، سپیشل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اجمل بھٹی کو سیکرٹری انرجی تعینات کردیا گیا۔ سید مبشر حسین سیکرٹری انوائرمنٹ کا تبادلہ کر کے او ایس ڈی مقرر کر دیا گیا۔ سیکرٹری بلدیات نعیم رؤف کا تبادلہ کر کے سیکرٹری انوائرمنٹ تعینات، اسد رحمان گیلانی سیکرٹری زراعت کا تبادلہ کر کے سیکرٹری بلدیات تعینات، ڈاکٹر محمد سہیل شہزاد سیکرٹری لیبر کا تبادلہ کر کے او ایس ڈی، کمشنر ڈی جی خان لیاقت علی چٹھہ کا تبادلہ کرکے سیکرٹری لیبر تعینات، محمد عثمان انور کمشنر ڈی جی خان تعینات کر دیا گیا۔ سیکرٹری مائنز عامر اعجاز اکبر کا تبادلہ کر کے او ایس ڈی بنا دیا۔ محمد علی عامر سیکرٹری مائنز تعینات، سیکرٹری ایکسائز وقاص علی محمود کا تبادلہ، وقاص علی محمود کو سیکرٹری سوشل ویلفیئر تعینات، صائمہ سعید سیکرٹری وویمن کا تبادلہ کرکے سیکرٹری ایکسائز تعینات، سمیرا صمد سیکرٹری وویمن تعینات، سیکرٹری خوراک علی سرفراز کا تبادلہ کرکے سیکرٹری ہاؤسنگ تعینات کردیا۔ علی سرفراز حسین سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کا اضافی چارج دیدیا گیا۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ نادر چٹھہ سیکرٹری خوراک پنجاب تعینات، محمد احسن وحید سیکرٹری ٹرانسپورٹ تعینات، سیکرٹری ٹورزم اسد اللہ فیض یوتھ افیئر اینڈ سپورٹس تعینات، سیکرٹری لائیو سٹاک حیدر شیرازی ممبر بورڈ آف ریونیو جوڈیشل ون تعینات کردیا گیا۔کمشنر فیصل آباد زاہد حسین کا تبادلہ، زاہد حسین کو سیکرٹری لائیو سٹاک تعینات کردیا۔ سیکرٹری سکولز عمران سکندر بلوچ کمشنر فیصل آباد تعینات، کمشنر سرگودھا نبیل جاوید سیکرٹری سکولز پنجاب تعینات، کمشنر ملتان ارشاد احمد کمشنر سرگودھا تعینات، محمد ظفر اقبال کمشنر بہاولپور کا تبادلہ کرکے سیکرٹری فاریسٹ وائلڈ لائف تعینات کردیا گیا۔ سیکرٹری اطلاعات پنجاب راجہ جہانگیر انور کمشنر بہاولپور تعینات، کمشنر گوجرانوالہ احسان بھٹہ سیکرٹری ٹورزم تعینات، وقار اعظم ایم ڈی پیپرا تعینات، عثمان علی خان ڈی جی آرکیالوجی پنجاب کا تبادلہ کرکے او ایس ڈی بنادیا۔ کمشنر ساہیوال علی بہادر قاضی کا تبادلہ کر کے او ایس ڈی بنا دیا، صلوت سعید کمشنر ساہیوال تعینات، رجسٹرار کوآپریٹو پنجاب رفاقت علی کا تبادلہ، رفاقت علی ڈی جی ایکسائز پنجاب تعینات، کین کمشنر پنجاب زمان وٹو کو رجسٹرار کوآپریٹو پنجاب کا اضافی چارج دیدیا گیا۔ ذیشان جاوید ڈی جی پی ایچ اے کا تبادلہ کر کے او ایس ڈی بنا دیا۔ عمر جہانگیر کو ڈی جی پی ایچ اے تعینات کردیا۔دریں اثناء وزیر اعظم کی صدارت میں ہونے والے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ (HPSB)کے اجلاس میں گریڈ21کے 31افسران کو گریڈ22میں ترقیاں دے دی گئی ہیں ، دیگر گروپس کی ترقیوں کے حوالے سے اجلاس آج بھی ہوگا۔ گریڈ22میںسب سے زیادہ ترقیاں پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس گروپ کے 18افسران کو دی گئیں ان میں ڈاکٹر شاہد منصور، ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ، ڈاکٹر عصمت طاہرہ، مسز بشریٰ ایمن، ذوالفقار حیدر خان، نوید علاوالدین، حماد یعقوب (سیکرٹری خزانہ)، ڈاکٹر افتخار علی شلوانی، سید ظفر علی شاہ، فرحان عزیز خواجہ، ڈاکٹر فخر عالم عرفان، کیپٹن ریٹائرڈ سیف انجم، ڈاکٹر محمد عثمان چاچڑ (چیف سیکرٹری مواصلات و پوسٹل)، عزیز اسلم ڈار، نوید احمد شیخ، مس سارہ سعید جواد پال (رجسٹرار سپریم کورٹ)، امداد اللہ بوسال کے نام شامل ہیں۔ فارن سروس آف پاکستان گروپ کے تین افسران مظہر جاوید، سردار شجاع عالم، بابر امین کے نام شامل ہیں۔ پاکستان کسٹم سروس کے دو افسران مسز ثریا احمد بٹ ، ڈاکر احمد مجظبیٰ۔ ان لینڈ ریونیوسروس کے تین افسران میں عامر علی خان تالپور، ڈاکٹر فیض الہی میمن ،عاصم احمد۔پاکستان ریلوے (سی اینڈ ٹی)گروپ کے ظفر زمان رنجھا۔ انفارمیشن گروپ کے سعید جاوید۔کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کے سید رافعو بشیر شاہ ۔ ملٹری اینڈ لینڈ کنٹونمنٹ گروپ کے محمد نعیم جان خان۔ آئی بی کے فواد اسد اللہ خان کے نام شامل ہیں ۔ باقی رہ جانے والے سروسز گروپ کے گریڈ21کے افسران کے ناموں پر غور آج ہائی پاورڈ بورڈ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔