• news

تلاشی کا رروائیاں جاری ، عوام دشمن پالیسوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے


سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ جموں و کشمیر میں لوگوں نے بھارتی قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں متعدد علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے۔جموں وکشمیر ہینڈی کیپڈ ایسوسی ایشن نے جسمانی طور پر معذور افراد کے حق میں پریس انکلیو سرینگرمیں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں معذور افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دوسری طرف بھارتی حکومت نے جموںکشمیر کی یونیورسٹیوں اور کالجوں کے اساتذہ اور ملازمین کی پرفائلنگ شروع کر دی ہے اس سلسلے میںیونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو ایک خط ارسال کیا گیاجس میں اساتذہ، ملازمین کے ساتھ ساتھ طلبا اور ملازمین انجمنوں کے بارے میں مکمل معلومات طلب کی گئی ہیں۔بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں مزید12 ہزار نیم فوجی اہلکار تقریبا 120 کمپنیاں تعینات کرے گی ۔ اس بات کا فیصلہ بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کی صدارت میں نئی دہلی میں اعلی سطحی سیکورٹی جائزہ اجلاس میں کیا گیا ۔12 ہزار نیم فوجی اہلکاروں کوامرناتھ یاترا کے موقع پر پہلگام میں تعینات کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن