• news

25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنس، فیصلہ  سے پہلے نوٹس دیں گے: الیکشن کمشن


اسلام آباد (آئی این پی) الیکشن کمشن نے پی ٹی آئی کے25  منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف نا اہلی ریفرنسز پر فیصلہ مئوخر کر دیا۔ ریفرنسز کا کیس ڈی لسٹ کر دیا گیا۔ بدھ کو الیکشن کمشن کا کہنا ہے کہ منحرف ارکان کے خلاف نا اہلی ریفرنسز پر فیصلہ نہیں سنایا جائے گا۔ فیصلہ سنانے سے پہلے فریقین کو نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔ الیکشن کمشن نے پی ٹی آئی منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنسز پر منگل کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن