• news

مالی سال کے 9 ماہ، چاروں صوبوں بجٹ سرپلس رہے 


لاہور (احسن صدیق) رواں مالی سال 22-2021ء کے پہلے 9ماہ (جولائی سے مارچ) کے دوران ملک کے چاروں صوبوں کے بجٹ سرپلس رہے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کا رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ کا بجٹ 3کھرب 92 ارب 45 کروڑ 50لاکھ روپے سرپلس رہا جس سے پنجاب حکومت نے اپنے ذمے قرضے اتارے، 3کھرب 86 ارب 21 کروڑ 40لاکھ روپے بنکوں کو قرضوں کی ادائیگی کی مد میں ادا کئے جبکہ 6 ارب 24 کروڑ 10لاکھ روپے نان بنکنگ سیکٹر کو قرضوں کی ادائیگی کی مد میں ادا کئے گئے۔ سندھ کا رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ کا بجٹ ایک کھرب 15 ارب 15کروڑ 30لاکھ روپے سرپلس رہا، جس سے سندھ حکومت نے اپنے ذمے قرضے اتارے، ایک کھرب 7ارب 96 کروڑ 60 لاکھ روپے بنکوں کو قرضوں کی ادائیگی کی مد میں ادا کئے۔ جبکہ 7 ارب 18 کروڑ 70لاکھ روپے نان بنکنگ سیکٹر کو قرضوں کی ادائیگی کی مد میں ادا کئے گئے۔ خیبر پی کے کا رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ کا بجٹ ایک ارب  63 کروڑ 70 لاکھ روپے سرپلس رہا۔ جس سے خیبر پی کے حکومت نے اپنے ذمے قرضے اتارے۔  35 کروڑ 80لاکھ روپے بنکوں کو قرضوں کی ادائیگی کی مد میں ادا کئے۔ جبکہ ایک ارب 27 کروڑ 90لاکھ روپے نان بنکنگ سیکٹر کو قرضوں کی ادائیگی کی مد میں ادا کئے گئے۔ بلوچستان کا رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ کا بجٹ  90 ارب 54 کروڑ 10لاکھ روپے سرپلس رہا جس سے بلوچستان حکومت نے اپنے ذمے قرضے اتارے۔ 87 ارب 25 کروڑ 60لاکھ روپے بنکوں کو قرضوں کی ادائیگی کی مد میں ادا کئے۔ جبکہ 3 ارب 28 کروڑ 50 لاکھ روپے نان بنکنگ سیکٹر کو قرضوں کی ادائیگی کی مد میں ادا کئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن