• news

آئندہ ہفتے انتخابی اصلاحات اسمبلی میں لا ئیں  گے، الیکشن اکتو بر تک ممکن نہیں ؒ خورشید شاہ


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے آئندہ ہفتے سے انتخابی اصلاحات قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ کرلیا۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے سات ماہ مانگے ہیں، اکتوبر اور نومبر تک عام انتخابات ممکن نہیں۔ وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانونی اور انتخابی اصلاحات کرنی ہیں، کچھ بجٹ سے پہلے کچھ بجٹ کے بعد کریں گے، انتخابی اصلاحات کے بغیر انتخابات نہیں ہوسکتے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، عمران خان کے خلاف توہین کے مقدمات کے بارے میں پیپلز پارٹی سے رائے نہیں لی گئی، عمران خان تحریک حکومت کے خلاف نہیں ریاست کے خلاف چلا رہا ہے، عمران خان کی حکومت آئینی طریقے سے گئی، پنجاب میں حمزہ شہباز کے پاس چار ووٹوں کی اکثریت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن