مشتاق مہر تبدیل، کامران فضل کو آئی جی سندھ کا اضافی چارج دے دیا گیا
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) حکومت نے آئی جی سندھ کو تبدیل کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر کامران فضل کو آئی جی سندھ کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس سروس آف پاکستا ن کے گریڈ 22 کے افسر آئی جی سندھ مشتاق مہر کا تبادلہ کر دیا گیا۔ انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ پی ایس پی گروپ گریڈ 21 کے افسر ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر کامران فضل کو آئی جی سندھ کے عہدے کا چارج دے دیا گیا ہے۔