• news

بلاول کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات: پاکستان سے مل کر کام کے منتظر: معشیت کو سنبھالا دیں گے، امریکہ


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری  نے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن کی ملاقات اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرزکی عمارت میں ہوئی۔ ملاقات کے دوران امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ بلاول کے ساتھ پاکستان اورامریکا کی درمیان مضبوط تجارت اوراقتصادی تعاون پربات ہوگی۔انہوں نے کہا کہ علاقائی سکیورٹی پرگفتگوبھی ملاقات میں شامل ہے، پاکستان جی 77 کی سربراہی کررہا ہے، امریکا اس سے بھی بہترتعلقات کا خواہشمند ہے۔امریکا نے پاکستانی معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی،امریکی وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستانی حکومت اوربلاول کیساتھ مل کرکام کرنے پرخوشی ہے،  بلاول سے فوڈ سکیورٹی کے مسئلے پر بات ہوگی، یہ اہم چیلنج ہیجسے پوری دنیاکو سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ یوکرین پر روسی حملے کے بعد فوڈ سکیورٹی کا مسئلہ شدید ہوچکا ہے، اس سیمزید 40 ملین لوگ فوڈ سکیورٹی کے مسائل کا شکار ہوئے، فوڈ سکیورٹی کے مسئلے سے نمٹنیکیلئے ہم اکھٹے ہورہیہیں، اس مسئلیسے نمٹنے کیلئے ٹھوس اقدامات کی کوششوں میں پاکستان کی شمولیت پرشگرگزارہیں۔امریکی وزیر خارجہ نیکہاکہ دوطرفہ معاشی اورتجارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور علاقائی سکیورٹی پرتوجہ مرکوز ہے۔ ملاقات کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وسیع البنیاد اور کثیر جہتی پاک امریکا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا۔  وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز پہنچ گئے۔ وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل یو این انتونیو گوترس سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ نے یو این جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شاہد سے ملاقات کی اور بھارت کے زیرقبضہ کشمیر پر پاکستان کا موقف پیش کیا۔ اس سے قبل  وزیر خارجہ بلاول بھٹو امریکہ پہنچ گئے۔ گلوبل فوڈ سکیورٹی کے وزارتی اجلاس، بین الاقوامی امن و سلامتی کی بحالی اور خوراک کی حفاظت پر سلامتی کونسل کی کھلی بحث میں شرکت کے لیے وزیر خارجہ نیویارک پہنچ گئے ہیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم، امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان اور سفارت خانے کے دیگر افسران نے بلاول بھٹو کا استقبال کیا۔ علاوہ ازیں امریکہ نے مشکلات میں گھری پاکستانی معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہناہے کہ امریکہ خوشحال اور مستحکم پاکستان کی تعمیر کے لیے سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع بڑھانے کے طریقوں پر دوطرفہ طور پر کام جاری رکھے گا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکہ، پاکستان کے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ جاری مذاکرات کا بھی خیر مقدم کرتا ہے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ افغان عوام کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔ افغان مسئلے کے حل کیلئے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔ افغان عوام کی بڑی تعداد غذائی قلت کا شکار ہے۔ موجودہ افغان حکومت نے خواتین کی تعلیم کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن