• news

 سری لنکا کیخلاف سیریز ، قومی خواتین کر کٹ سکواڈز کا  اعلان


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈنے سری لنکا کیخلاف 24 مئی سے شروع ہونے والی وائٹ بال سیریز کیلئے قومی خواتین کرکٹ سکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔ویمنز چیف سلیکٹر اسماویہ اقبال نے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ اور کپتان بسمہ معروف سے مشاورت کے بعد دونوں سکواڈز کا انتخاب کیا،انہوں نے 9 مئی سے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر اور نیشنل سٹیڈیم کراچی میں جاری پری سیریز کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی کارکردگی، فٹنس اور فارم کا جائزہ لینے کے بعد سکواڈ کا انتخاب کیا ہے۔کپتان بسمہ معروف، فاطمہ ثنائ، عالیہ ریاض اور ڈیانا بیگ بھی دبئی میں فیئر بریک انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی ایونٹ میں شرکت کے بعد کراچی پہنچ گئی ہیں، یہ چاروں کھلاڑی 21 مئی بروز ہفتے سے سکواڈ کو جوائن کریں گی۔سپورٹ سٹاف میںآسیہ خان (منیجر)، ڈیوڈ ہیمپ (ہیڈ کوچ)، سلیم جعفر (بائولنگ کوچ)، وقار اورکزئی (اسسٹنٹ کوچ)، صبور احمد (سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ)، رفعت اصغر گل (فزیو تھراپسٹ)، ڈاکٹر محمد خرم (ڈاکٹر)، زبیر احمد (اینالسٹ) شامل ہیں ۔ چیف سلیکٹر ویمنز کرکٹ اسماویہ اقبال نے  کہا کہ گل فیروزہ، صدف شمس اور طوبیٰ حسن مستقبل میں بھی ویمنز کرکٹ میں بہترین اضافہ ثابت ہونے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔وہ پرامید ہیں کہ دونوں ممالک کے مابین سیریز میں بھرپور مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

ای پیپر-دی نیشن