حکومت نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی چھٹی کا امکان ظاہر کردیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود نے چند روز میں رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ظاہرکردیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہونے کے بعد رمیز راجہ کو اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کی سربراہی سے استعفیٰ دے دینا چاہئے تھا۔آنے والے دنوں میں ان کوئی مستقبل نہیں دیکھ رہا۔چیزیں جب ٹھیک ہوں گی تو پی س بی کا نیا چیئرمین بھی ضرور آئیگا۔انہوں نے کھلاڑیوں کے روزگار کیلئے سپورٹس ڈپارٹمنٹس کی ٹیموں کی بحالی کا بھی یقین دلایا۔