• news

قومی کرکٹرز کی لاہور کی شدید گرمی میں نیٹ پریکٹس‘رننگ ‘جسمانی مشقیں


لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹرز کا کنڈیشننگ کیمپ لاہور میں جاری ہے، کھلاڑیوں نے لاہور کرکٹ سٹی ایسوسی ایشن گرائونڈ میں نیٹ پریکٹس میں حصہ لیا۔قومی کرکٹرز نے لاہور کے شدید گرم موسم میں ایل سی سی اے میں ڈھائی گھنٹے سے زائد نیٹ پریکٹس کی۔کھلاڑیوں نے ٹریننگ سیشن کے آغاز میں رننگ اور فزیکل ایکسرسائزز کیں، جس کے بعد کھلاڑی بیٹنگ اور بائولنگ کی بھرپور پریکٹس کرتے رہے۔

ای پیپر-دی نیشن