نہاری‘ پائے ‘ سالن، چپاتی کھاکر باکسنگ کیریئر بنانا ممکن نہیں:عامر خان
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ نہاری، پائے ،اور سالن، چپاتی کھاکر باکسنگ میں کیریئر بنانا ممکن نہیں۔ ایشیائی کھانوں کے باعث ایشین کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر نام نہیں کما سکتے۔ چیمپئن بننے کیلئے یہ صحیح نہیں۔ انگلش فائٹرز زیادہ مضبوط ہیں کیونکہ ان کی خوراک بہتر ہے۔