آرمی چیف کا دورہ نو شہرہ آر ٹلری سکول : تر بیت پیشہ ، ورانہ سر گر میوں پر زور
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعرات کو سکول آف آرٹلری نوشہرہ کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے نوشہرہ پہنچنے پر کرنل کمانڈنٹ کور آف آرٹلری لیفٹننٹ جنرل محمد عبدالعزیز نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف آرٹلری رجمنٹ کی سالانہ کمانڈنگ آفیسرز کانفرنس میں شرکت کی، اس کے علاوہ مختلف شعبوں کا بھی دورہ کیا۔ جس میں جنگی گیمنگ ایرینا بھی شامل ہے جو نقلی جنگی حالات میں تربیت لینے اور جنگی مشقوں کی منصوبہ بندی اور انعقاد میں سہولت فراہم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف کو نئے تربیتی ماڈیولز کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ افسران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان پر زور دیا کہ وہ تربیت اور پیشہ ورانہ سرگرمیوں پر توجہ مرکوز رکھیں۔