مہنگا ئی کا طوفان لانے سے بہتر حکومت چھوڑ دیں:مریم نواز، دکھوں کا مداوا کرونگا وک سکو تو روک لو : حمزہ شہباز شریف
سرگودھا (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان قتل کئے جانے کی باتیں کر کے ثبوت نہیں دے رہا جس سے اس ڈرامہ کا پول کھل گیا ہے۔ اس کے خلاف بہت سارے ثبوت موجود ہیں۔ نواز شریف اور شہباز شریف تمہارے جیسے لیڈر نہیں جو آلو پیاز کے ریٹ ٹھیک نہ کر سکیں۔ وہ تو تمہارے بگڑے ہوئے کام کو درست کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کمپنی باغ سرگودھا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے موٹروے کا جھال بھچا دیا۔ اور پاکستان سے لوڈشیڈنگ کے اندھیرے مٹا ڈالے اور پاکستان کی بجھتی ہوئی روشنیاں واپس لایا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت گلی گلی میں دہشت گردی کے حملے ہوتے تھے۔ نواز شریف نے ضرب عضب اور ردالفسادکی جنگ لڑی اور موٹر وے کے سڑکوں کے جال بچھا دیئے اور اس وقت غریب آدمی دو وقت کی روٹی کھا کر سوتا تھا۔ مریم نواز نے کہا کہ نا اہل کو حکومت دینے کے بعد 22 کروڑ عوام قرضوں کے بوجھ تلے چلی گئی، دہشت گردی نے پھر سر اٹھا لیا۔ 35 پنکچر کا ڈرامہ لے آیا اور پھر جھوٹے خط کا ڈرامہ لے آیا لیکن ثبوت نہیں دیا۔ غیر ملکی سازش کا ڈرامہ اور آخری ڈرامہ مجھے قتل کرنے کا ڈرامہ لے آیا لیکن کوئی ثبوت نہیں دیا اور کہتا ہے کہ بچوں کو دے آیا۔ اگر اسے برآمد کروایا تو نیازی ڈراموں کا اخیر ہو گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے سرگودھا میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی نے 50 لاکھ گھروں کا وعدہ کیا ایک بھی نہ بنا سکا۔ ایک شخص نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا جھوٹ بولا۔ میں عوام کے دکھوں کا مداوا کروں گا۔ عمران نیازی روک سکو تو روک لو۔ صدر عمران کی نوکری زیادہ اور آئین کی پاسداری کم کررہا ہے۔ جنہوں نے دوائوں میں اربوں کمائے اس کیانی کو عمران نے اپنی پارٹی کا عہدہ دے دیا۔ عمران نیازی سیاست کی آڑ میں اس ملک میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے۔ کبھی یہ اداروں کا للکارتا ہے کبھی دوست ملکوں کو للکارتا ہے۔ آج پورے پنجاب میں 10 کلو آٹے کا 650 کا تھیلا 490 میں بیچنے کا حکم دیا ہے۔ عمران نے اپنے پیاروں کو نوازا۔ گندم کو ملک سے باہر بھجوا دیا۔ گندم کو باہر سے منگوا کر عوام کو مہنگے داموں فروخت کیا۔ ایک ماہ سے کابینہ نہیں بنی، کوئی بات نہیں۔ سرگودھا کے شیروں نے ہر مشکل وقت میں وفا کا رشتہ نبھایا ہے۔ چار سال میں پاکستانی قوم کا خون چوسا گیا۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سرگودھا میں جلسہ سے خطاب کرتے کہا ہے کہ کہتے تھے نواز شریف کی سیاست ختم ہو گئی۔ آج لوگ کہہ رہے ہیں نواز شریف واپس آ جاؤ۔ سرگودھا نواز شریف سے عشق کرتا ہے۔ نواز شریف نے دن رات عوام کی خدمت کرکے دکھائی۔ 2013ء میں 22,22 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوئی تھی، شہر شہر دھماکے ہوتے تھے تین سال میں نواز شریف اور شہباز شریف نے لوڈ شیڈنگ ختم کر دی۔ امن بحال رکھا۔ پاکستان کی بدقسمتی کہ ایک کھلنڈرے‘ اناڑی‘ نااہل اور نالائق کو 22 کروڑ عوام پر مسلط کر دیا گیا۔ آج دہشت گردی نے پھر سر اٹھا لیا ہے۔ ساڑھے تین سال بعد لوڈ شیڈنگ واپس آ گئی ۔ معیشت تباہ ہو کر وینٹی لیٹر پر چلی گئی۔ عمران خان نے چار سال میں سب کچھ تباہ کیا۔ اب کہتا ہے چار ہفتے میں شہباز شریف نے کیا کر دیا؟۔ کیا چار ہفتے میں حالات ٹھیک ہو سکتے ہیں؟۔ شہبازشریف کی چار ہفتے کی حکومت میں نالائق آدمی 40 تقریریں کر چکا ہے۔ ایک منٹ اپنی کارکردگی پر نہیں بول سکتا۔ ازل کے جھوٹے نے 35 پنکچر کا ڈرامہ رچایا ثبوت نہیں دیا۔ پاکستان کی عوام کے پاس تمہارے جھوٹ کے ثبوت ہیں۔ ڈالر کی قیمت آسمان پر پہنچی ہے تو اس جرم کا ثبوت عمران خان ہے۔ معیشت وینٹی لیٹر پر پہنچی ہے تو اس جرم کا ثبوت عمران خان ہے۔ حکومت کو پٹرول کی قیمت بڑھانی پڑی تو اس جرم کا ثبوت عمران خان ہے۔ عمران خان نے سر جھکا کر آئی ایم ایف کی شرائط کو مانا۔ نواز شریف آلو‘ پیاز کے ریٹ ٹھیک کرنے آیا ہے نواز شریف حکومت چھوڑ دے گا لوگوں پر بوجھ نہیں ڈالے گا۔ شہباز شریف کرسی چھوڑ دے گا عوام کو مشکل میں نہیں ڈالے گا۔ مریم نواز نے جلسے کے شرکاء سے سوال کیا کہ حکومت میں رہنا چاہئے یا چھوڑ دینی چاہئے؟ کیا عمران خان کی بربادی کا ٹوکرا (ن) لیگ کو اپنے سر پر رکھنے کی ضرورت ہے؟۔ اور عوام پر مہنگائی کا طوفان ٹوٹے‘ میرے خیال میں اس حکومت کو چھوڑ دینا ہی بہتر ہے۔ میدان میں آکر مقابلہ کر لو۔ مریم نواز نے سوال کیا کہ اگر نواز شریف حکومت چھوڑتا ہے تو دو تہائی حکومت دو گے؟۔ حکومت کو خیر باد کہہ دو اور میدان میں آ جاؤ۔ عوام کیلئے مہنگائی کا طوفان لانے سے بہتر ہے حکومت چھوڑ دی جائے۔ عمران خان اگلے الیکشن میں دھاندلی کی تیاری کر چکا تھا۔ عمران خان کی حکومت گرا کر اس کے 12 سالہ پلان کو فیل کر دیا۔ عمران خان تم بال نوچو‘ دانت پیسو یا الٹا لٹک جاؤ تمہارا کھیل ختم شد۔