• news

  خطبات جمعہ میں بچوں کو دینی تعلیم کی طرف لایا جائے: مجلس احرار اسلام 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس احرار اسلام پاکستان کے رہنماؤں نے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام ، خطباء عظام، مبلغین اور آئمہ مساجد سے پر زور اپیل کی کہ آج کے خطبات جمعۃ المبارک میں اصلاح معاشرہ کیساتھ ساتھ عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت و فضیلت اور مدارس دینیہ میں بچوں کو داخل کروانے کے حوالے سے عوام میں بیداری پیدا کی جائے۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہر دور میں معاشرے کو دیندار بنانے کے لیے علماء کا ایک اہم کردار رہا ہے اس لیے ہمیں ہر فورم پر علماء کرام کا ساتھ دینا ہو گا اور اصلاح معاشرہ کے لیے مدارس دینیہ کو آباد کرنا بے حد ضروری ہے اور وہ تب ہو گا جب ہمارے ہر گھر سے کم از کم ایک بچہ دینی مدرسہ میں جائے گا مدارس نے ہمیں ہر دور میں حفاظ اور علماء کاحسین تحفہ دیا ہے جنہوں نے معاشرے میں آکر قرآن و سنت کی تعلیم سے لوگوں آراستہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی انتہاء پسندی اور اختلافات میں آکر ایک دوسرے کو گالم گلوچ نکالنا یہ سب مسلط کردہ  مغربی جمہوریت کا شاخسانہ ہے جس نے آزادی کے نام پر بد ہواسی اور خد غرضی کو رواج دیا ہے اور مفادات کی سیاست کو ہم پر مسلط کر دیا ہے اور پھر اس کی وجہ سے جہلا ء ہمارے اوپر مسلط ہو گئے اس سیاسی انتہاء پسندی سے جان چھڑانے کے لیے اسلام کا نظام حیات نافذ کرنااز حد ضروری ہوگیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن