عوامی مسائل اور عمران خان کے بیانیہ میں کوئی مماثلت نہیں:عبدالرئوف مغل
گو جرانوالہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے ڈویژنل سینئر نائب صدر حاجی عبدالرئوف مغل ایم پی اے نے کہا ہے کہ عوامی مسائل اور عمران خان کے بیانیہ میں کوئی مماثلت نہیں ہے تحریک انصاف کے چیئرمین ملکی مسائل کے حل کا کوئی پروگرام رکھتے ہیں نہ ہی ان کے پاس کوئی ویژن ہے یہی ہے ان کے میوزیکل کنسرٹس میں کارکردگی کے نام پر بتانے کے لئے ان کے پاس ایک جملہ بھی نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹ حبیب اللہ اور فقیر پور سے آئے ہوئے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی تقریروں میں صرف ہوائی باتیں کر رہے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے الزام تراشی اور دوسروں پر کیچڑ اچھالنے سے کو ملک کو درپیش مسائل اور معاشی صورتحال میں بہتری نہیں لائی جا سکتی ہے ان کے پاس مسائل کے حل کے لیے پہلے کوئی پروگرام تھا اور نہ ہی اب ہے وہ کھیلوں گا اور نہ کھیلنے دوں گا کی پالیسی اختیار کیے ہوئے با شعور پاکستانی انکی جھوٹ اورفریب کی سیاست مسترد کردیں گے اور انکے نفرت پر مبنی بیانیہ کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔