پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے :ملک زاہد شفیق
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ملک زاہد شفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے اپنے دور حکومت میں ملک اور عوام دشمن پالیسیاں بناکر ملک کو مشکلات سے دوچار کیا جس کا ازالہ دنوںمیںممکن نہیں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف اپنی سیاسی بصیرت سے صوبہ کے عوام کو ہر ممکنہ ریلیف کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھائیںگے کیونکہ ان کے والد وزیراعظم شہباز شریف بہترین ایڈمنسٹریٹر ہیں اور ان کی تربیت کا اثر ان میں بھی بہت زیادہ ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے محلہ رام گڑھا میں صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا ا س موقع پر کارکنان کی بڑی تعدادبھی موجودتھی ملک زاہد شفیق نے کہاکہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے ملک و قوم کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے ہمیں اپنے وسائل پر انحصار کرناہوگا جس کی خاطر موجودہ حکومت بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے ۔