عمران خان قومی ہیروہیں : افضال حیدر
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)انصاف ویلفیئر ونگ کے سابق سٹی صدر میاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ کپتا ن عمران خان قومی ہیروہیں ان پر حملے کو پاکستان کی سا لمیت پرشب خون تصور کیاجائے گا،ریاست انہیں بھرپورسکیورٹی کی فراہمی یقینی بنائے نیب زدگان کوعوام پرپٹرول بم گرانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی نہ انہیں نیب کے اختیارات پرشب خون مارنے دیا جائے گا، اتحادی حکومت نے نیب کو انتقام کانشانہ بناتے ہوئے اپنے خلاف چارج شیٹ پرمہرتصدیق ثبت کردی ،قومی چوریادرکھیںاحتساب کا راستہ روکا نہیں جاسکتا جس کی خاطر پی ٹی آئی میدان عمل میں ہے۔