پہلا لیکچر
بیاہ دینے کے بعد اسے پہلا لیکچر مل چکا تھا۔۔ بیٹا آج سے تمہارا اپنے گھر والوں کو بار بار فون کرنا بند، آج سے میں آپکی امی ، یہ آپکے پاپا، شازو آپکا چھوٹا بھائی اور سکندر آپکا بڑا بھائی ہے ۔۔وہ۔اکثر سوچا کرتی تھی۔۔کیا منہ سے بول دینے سے کوئی بڑا بھائی ماں یا باپ بن جاتا ہے ؟ اگر ماں جیسا رتبہ چاہئے تو ماں کی طرح ہر وقت مشکل وقت میں اپنی آغوش میں چھپا لینے کی ہمت بھی چاہئے ۔۔اگر باپ کہلوانا ہے ۔۔تو باپ جیسا مضبوط سہارا بن جانے کی قوت بھی چاہیئے ۔۔اگر بھائی کہلوانا ہے تو وقت بے وقت بہن کا ناز نخرہ ، اس کے چھوٹے موٹے کام کر دینے کی طاقت بھی چاہئیے ۔۔لیکن اگر ہر مشکل موڑ جیسے حمل ، امتحان ، بچوں کی نگہداشت کے لئے میکے کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑے تو پھر تو اسی آنگن کے باسی ہوئے نہ آپ کے ماں ، باپ ، بہن اور بھائی۔۔۔اگر بہو سے بیٹی جیسے فرائض کی توقع کرنی ہے تو اسے بیٹی جیسے حقوق بھی دینے ہونگے ۔۔۔