• news

پی ٹی آئی ریاستی اداروں کی خیر خواہ ہے : ملک اسلم بلوچ

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین سینئر رہنما پی ٹی آئی و امیدوار صوبائی اسمبلی الحاج ملک اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اسلامیت ،انسانیت اورپاکستانیت کی علمبرداراورماں جیسی ریاست اورریاستی اداروں کی خیر خواہ و حامی ہے جنہیں مضبوط و مربوط بنانے میں پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدار میں بھرپور کردار ادا کیا اور اب عمران خان کی قیادت میں ملکی خوداری و خودمختاری کے تحفظ کی جدوجہد کی جارہی ہے، افواج پاکستان ہمارا فخر اور سرمایہ ہیں جس کے خلاف ہرزہ سرائی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا نہ ہی پی ٹی آئی ایسا کوئی اقدام کبھی اٹھائے گی، اپنے ایک بیان میں الحا ج ملک اسلم بلوچ نے کہا کہ افواج پاکستان ہمارامان ہے جس پر ہر پاکستانی اپنی جان چھڑکتا ہے ہم افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور اپنی جری و بہادر سپاہ کے تہہ دل سے مشکو ر ہیں جو ہمارے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کا نذرایہ پیش کررہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن