• news

حکومت مسائل کے حل کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے: خالد جوئیہ 

کاہنہ (نامہ نگار )مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء محمد خالد جوئیہ آف جھیڈو نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے غربت ،مہنگائی ،بیروزگاری کا جنازہ نکال دیا اسکو سنبھالنے کیلئے کچھ وقت تو لگے گا موجودہ حکومت ملک و قوم کے مسائل و مشکلات جلدی سے جلدی حل کرنے کیلئے دن رات مصروف عمل ہے ۔ حکومت عوام کو رلیف دینے کی وجہ سے مشکل وقت پی ٹی آئی سے اقتدار کی باگ ڈور اپنے ہاتھ میں لی ہے حکومت جو ٖفیصلے بھی کرے گی وہ عوامی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے کرے گی عمران نیازی اپنی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے اپنی سیاسی موت خود مرچکا ہے اب رونے دھونے کے سوا کچھ ہاتھ میں آنے والا نہیں عمران نیازی نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اور ملکی معیشت کو بھی زمین بوس کر دیا ہے ۔وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں نہ صرف ملک سے غربت ختم ہو گی بلکہ اسے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کر کے دیکھائیں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن