سلیم قادری شہید کے مشن کو آگے بڑھائینگے، سنی تحریک کے رہنمائوں کا عزم
لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان سنی تحریک مرکزی رہنما ئوں محمد شاداب رضا نقشبندی، سردار محمد طاہر ڈوگر ، شریف الدین قذافی ، مفتی سلیم نقشبندی، غلام محی الدین جلالی، شیخ محمد نواز قادری، قاری ریاض ہزاروی، علامہ غلام قادر نقشبندی نے کہا کہ بانی و قائد شہید محمد سلیم قادری انتہا پسندی کا خاتمہ اور مستحکم پاکستان کی جدوجہد میں مصروف تھے، اپنے شہید قائد کے نیک مشن پر چلتے ہوئے ملک کے دفاع اور ہر قسم کے تعصب کو ختم کرنے کیلئے جدوجہد کرتے رہینگے، پاکستان سنی تحریک کو مٹانے کا خواب دیکھنے والے خود مٹ گئے، شہید قائدین و کارکنان کی قربانیوں کو کسی طور بھی فراموش نہیں کرسکتے۔