ہر محاذ پر ناکامی پی ٹی آئی کا مقدر ہے:نعمان شہزاد ڈوگر
جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق یو سی چیئرمین ملک نعمان شہزاد ڈوگر آف موجوکی ملیاں نے کہا ہے کہ دھوبی گھاٹ کا تحریک انصاف کا جلسہ فلاپ شو تھاپی ٹی آئی کل کی بجائے آج ہی اپنے لانگ مارچ کا شوق پورا کر لے عوام انہیں مسترد کر کے بتادے گی کہ سابق ساڑھے تین سال میں قوم نے جو کچھ بھگتا وہ بھولا نہیں ہے، ہر محاذ پر ناکامی پی ٹی آئی کا مقدر ہے، اپنے ایک بیان میں ملک نعمان شہزاد ڈوگر نے کہا کہ قوم پی ٹی آئی حکومت کے گزشتہ دور حکومت کو سزا کے طور پر بھگت چکی ہے سیاسی میدان میں ن لیگ کا مقابلہ کوئی سیاسی جماعت نہیں کر سکتی ۔