• news

 تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض اپوزیشن لیڈر مقرر


اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض اپوزیشن لیڈر مقرر ہوگئے۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے راجہ ریاض احمد کی بطور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی کی تقرری کی درخواست منظورکی،اسپیکر قومی اسمبلی نے قائد حزب اختلاف کی تقرری کی منظوری قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے طریق کار 2007کے قاعدہ 39کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروے کار لاتے ہوئے دی۔قائد حزب اختلاف کے لیے درخواست کی وصولی کے لیے  جمہ 20مئی کا 3بجے کا وقت مقرر تھا۔ قائد حزب اختلاف کے عہدے کے لیے پی ٹی آئی کے راجہ ریاض احمد اور جی ڈی اے کے غوث بخش خان مہر نے اپنی درخواستیں جمع کرائیں۔ راجہ ریاض احمد کی درخواست پر 16اپوزیشن ممبران جبکہ غوث بخش خان مہر کی درخواست پر 6ممبران کے  دستخط موجود۔  اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے راجہ ریاض کی بطور اپوزیشن لیڈر انتخاب کی منظوری دے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے ان کے انتخاب کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیاہے،اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے تحت حزب اختلاف کے اراکین کے اکثریت کی حمایت حاصل ہونے پر راجہ ریاض احمد کا بطور اپوزیشن لیڈر تقرر کیا۔

ای پیپر-دی نیشن